آئی فون کا نیا بہترین فیچر اب کے کمپیوٹرز میں

ایپل نے حال ہی میں اپنے نئے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں نائٹ شفٹ نامی فیچر متعارف کرایا ہے جو دن کے مختلف اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسپلے کے رنگوں میں تبدیلی لاتا ہے، تاہم اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں اسے چاہتے ہیں تو یہ ایک ایپ f.lux کے ذریعے ممکن ہے۔

ونڈوز، میک اور لینیکس کمپیوٹر صارفین کے لیے مفت ڈاﺅن لوڈ ہونے والی یہ ایپ رات کے اوقات میں کمپیوٹر کے استعمال میں انقلابی تبدیلی لاتی ہے۔

ایپل کے نئے فیچر کی طرح یہ بھی کمپیوٹر ڈسپلے کے رنگ کو وقت کے ساتھ بدلتی ہے جس سے رات کو سونا آسان ہوجاتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ رات کو سونے سے قبل لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں، چاہے آدھے گھنٹے کے لیے ہی کیوں نہیں، اس عمل کے نتیجے میں ڈسپلے سے خارج ہونے والی نیلی روشنی سونا مشکل بنا دیتا ہے۔

اسکرین سے خارج ہونے والی نیلی روشنی کا مقصد دن کے وقت بھی اسکرین کو دیکھنے کے قابل بنانا ہے مگر رات کو یہ چمک سورج کی نقل بن جاتی ہے اور دماغ کو سونے کے وقت کا سگنل نہیں مل پاتا ہے اور وہ ایک ہارمون میلاٹونین کو بنانا روک دیتا ہے جو جسم کو بتاتا ہے کہ کس وقت سونا چاہئے۔

نیند کی کمی سے جسمانی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کسی سے پوشیدہ نہیں۔

اس صورتحال میں یہ ایپ f.lux مددگار ثابت ہوتی ہے۔

آپ کو یہ ڈاﺅن لوڈ کرکے ایپ کو اپنے علاقے اور سونے کے وقت کے بارے میں بتانا ہوتا ہے جس کی بنیاد پر وہ آپ کے سونے کے وقت کا تعین کرتی ہے۔

ایسا کرنے کے بعد سورج غروب ہونے کے بعد اسکرین میں نیلی رنگت مدھم ہونے لگتی ہے اور سرخ و نارنجی رنگ ابھرنے لگتا ہے جو دماغی ہارمونز کو متاثر نہیں کرتا۔

صارفین اپنے اوقات کو بدل بھی سکتے ہیں، دن کے وقت، سورج غروب ہونے کے بعد اور سونے کے وقت کے لیے بھی رنگوں کا انتخاب خود کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*