Online / File

افسوسناک اور دلخراش سانحہ

مانسہرہ نیوز   ۔          مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے منی سعودیہ عرب میں رونما ہونے والے حالیہ افسوسناک اور دلخراش سانحہ کے دوران پاکستانی حج مشن وفاقی وزارت حج اور حکمرانوں کی بے حسی اور لاپرواہی کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے

کہ اس المناک حادثہ کے دوران جہاں پاکستان حجاج کرام بے یارو مدد گار اور بے سروسامانی کے عالم میں مبتلا ہیں وہاں دوسری جانب انکے پاکستان میں مقیم لواحقین بھی انتہائی کرب اور اذیت کی حالت میں ہیں انھوں نے کہا یہ ایک قومی سانحہ ہے اس واقعہ کے دوران حج مشن خدام حج وفاقی وزارت حج سمیت خود

وفاقی وزیر مذہبی امور جو اپنے سیاسی دوستوں کے ساتھ حج میں موجود تھے کہ کارکردگی اور خدام کی آڑ میں اپنے چہتوں کو نوازنے سمیت حج مشن اور خدام حج پر ہونے والے سالانہ اخراجات اور انکی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ حجاج کی مناسب دیکھ بھال تربیت و دیگر ضروری سہولیات اور لوازمات نہ

رکھنے والے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ الرٹ کرنے کی بھی تحقیقات کروائی جائیں ان رہنماوں نے اپوزیشن لیڈرز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں بھی اس دلخراش سانحہ اور اسکے بعد کا متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور حکمرانوں کی بے حسی پر آواز بلند کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*