امتحانی سنٹرز

مانسہرہ نیوز     ۔          پشا ور ہا ئی کو رٹ ایبٹ آبا د بینچ نے جنا ح جا مع سکول اینڈکا لج کی امتحانی سنٹرز کے حوا لے سے دائردرخوا ست خا رج کر دی ہے جبکہ الحاق ختم کر نے کے بو رڈکے فیصلہ کو عا رضی طو ر پر معطل کیا ہے ۔اس حوا لے سے ایم ڈی سکول نے ایک مقا می ہفت روزہ میں جا ری بیا ن میں

اسے عدا لتی فیصلہ قرا ر دے کر حق کی فتح اور سا زش بے نقا ب کر نے سے تعبیر کر کے غلط بیا نی اوردھو کہ دہی سے کا م لیا ہے ۔جس کے خلاف بو رڈ اور متا ثر ہ وا لدین قا نو نی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتے ہیں مختلف قانونی ماہرین نے عدالت عالیہ کے عارضی حکم کے حوالے سے کہاہے کہ جناح جامع کی بورڈسے الحاق ختم کرنے کے خلاف

دائردرخواست پرعدالت عالیہ نے صرف دوسطرمیں بورڈکے جواب داخل کرنے تک بورڈکے فیصلہ کوعارضی طورپرمعطل کیاہے جسے فیصلہ قراردے کرمیڈیامیں اچھالنانہ صرف والدین اوران کے بچوں کوگمراہ کرنے کی کوشش ہے بلکہ عدالتی حکم کوتوڑمروڑکربیان کرکے مفادات حاصل کرناعدالت پراثراندازہونے اورمخالف

فریق کے موقف کونقصان پہنچانے کے باعث ہتک عزت اورتوہین عدالت کے زمرے میں بھی آتاہے علاوہ ازیں عدالت عالیہ نے اس عارضی حکم میں کسی قسم کی سابقہ کاروائی کے متعلق کوئی ریمارکس نہیں لکھے اسی طرح کسی بھی انکوائری میں سکول انتظامیہ کی بے گناہی ثابت نہیں ہوئی اورنہ ہی کسی عدالت سے

جناح جامع کے حق میں کوئی فیصلہ ہواہے بلکہ ہری پورکی کنزیومرکورٹ میں جناح کوبری طرح ناکامی کاسامناکرناپڑااورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کے ساتھ معافی مانگنے کی سزاسنائی گئی جواس بات کاثبوت ہے کہ جناح جامع انتظامیہ کنزیومرکورٹ میں اپنادفاع نہیں کرسکی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*