اندھادھند فائرنگ

مانسہرہ نیوز   ۔          بھتہ نہ دینے پر ممبر کینٹ بورڈ فیصل شاہ کے ماموں زاد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ سپلائی کے رہائشی رضا رشید ولد عبدالرشید اور جہانگیر ولد صادق نور کالونی شیخ ڈھیری کے رہائشی

محمد شاہ ولد آصف شاہ سے بھتہ مانگ رہے تھے، بھتہ نہ دینے کے تنازعہ پر رضا رشید اور جہانگیر نے اندھادھند فائرنگ کر کے محمد شاہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو

قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچایا۔ مقتول محمد شاہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ممبر کینٹ بورڈ فیصل شاہ کے ماموں زاد تھے۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔ کینٹ پولیس نے قتل اور بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے جہانگیر اور رضا رشید کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*