بڑی کامیابیاں

مانسہرہ نیوز   ۔           علامہ اقبال پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں نے شاندار نتائج دیکر بڑی کامیابیاں سمیٹ لیں۔ میٹر ک کے نتائج2014-15ء کے دوران سکول ہذا نے میٹرک میں 99 فیصد اور کلاس نہم میں 100 فیصد نتائج دیکر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ سکول ہذا کی طالبہ اقراء فیصل نے942 نمبر لیکر پہلی،

احسان الرحمن 927 نمبر لے کر دوسری جبکہ آمنہ کنول نے923 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علامہ اقبال پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں کے ایم ڈی حسنین شوکت نے کہا ہے کہ ہم شاندار نتائج دینے پر سکول کے اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں، ان والدین کے بھی انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے

ادارے علامہ اقبال پبلک سکول اینڈکالج حویلیاں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول ہذا کی طلباء و طالبات نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کر کے ادارہ کا نام روشن کیا اور انشاء اﷲ ہم مزید محنت کر کے بورڈ میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*