بھرتیاں شفاف انداز میں

مانسہرہ نیوز    ۔      ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد ضیاء الدین خان نے کہا ہے کہ تمام کیڈر کی بھرتیاں شفاف انداز میں میرٹ پر کی گئی ہیں اور حتیٰ المکان کوشش کی گئی ہے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو مگر اس کے باوجود اگر کسی کو اعتراض ہو تو وہ اپیل کر سکتا ہے سی ٹی، پی ٹی سی، ڈی ایم ، اے ٹی ، ٹی ٹی،

اور قاری پوسٹ پر تقرریوں کی لسٹیں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین اور چار مین آویزاں کر دی گئی ہیں اور تعیناتیوں کے دوران جتنا بھی کام کیا گیا ہے وہ ورکنگ پیپر بھی لسٹوں کے ساتھ ساتھ آویزاں کر دیا گیا ہے تاکہ تمام امیدواروں

کو اس بات کا پتہ چل سکے کہ کس طرح میرٹ بنایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں جو سکول اچھی کارکردگی دکھائیں گے ان کے ٹیچرز کو نا صرف ایوارڈ دیئے جائینگے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کیلئے صوبائی حکومت کو تحریری

طور پر بھی آگاہ کیا جائے گا اور ان کیلئے خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ جن سکولوں کی کارکردگی مایوس کن ہو گی اور اچھے نتائج نہیں دینگے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی معیار تعلیم کو بہتر بنانے ، طلبہ اور اساتذہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے

تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم ہمارے ساتھ بھر پور معاونت کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہم نے مختلف

پروگرامات شروع کر رکھے ہیں تاکہ عوام کا ان پر زیادہ سے زیادہ اعتماد بحال ہو سکے جبکہ دوسری جانب تمام اساتذہ پر بھی یہ بات واضع کر دی گئی ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اور توانائیاں معیار تعلیم کو بہتر بنانے پر صرف کریں اور سکولوں میں زیادہ سے زیادہ حاضری کویقینی بنائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*