بھرپور تعاون کا یقین

مانسہرہ نیوز   ۔          صوبائی وزیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے ویلج کونسل میرپور کے چیئرمین ریاض خان جدون سے ان کی رہائش گاہ موسیٰ زئی کالونی میر پور میں ملاقات کی اور انہیں چیئرمین ویلج کونسل بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر جنرل کونسلر قیصر

خان جدون، یوتھ کونسلر عثمان کان جدون اور دیگر بھی موجود تھے۔ ریاض خان جدون نے صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی کو یونین کونسل میر پور کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے بچوں کیلئے پارک، غسل خانے اور عورتوں اور مردوں کیلئے علیحدہ علیحدہ انتظار گاہ کے قیام کی منظوری کیلئے

فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا۔ تحصیل ممبر میرپور حاجی سلطان اعوان نے منصوبوں کی حمایت کو میرپور کے عوام کیلئے ایک تحفہ قرار دیا۔ مشتاق احمد غنی نے جنرل کونسلر قیصر خان جدون کی درخواست پر بچیوں کیلئے پرائمری سکول

ہنگامی بنیادوں پر دینے کی یقین دہانی کروائی۔ صوبائی وزیر نے کالونی بستی باگن کیلئے 80 لاکھ روپے کی رقم کی بھی منظوری دی گئی۔ عوامی حلقوں نے مشتاق احمد غنی کی جانب سے اہلیان علاقہ کیلئے ترقیاتی سکیمیں دینے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*