بہترکارکردگی کامظاہرہ

مانسہرہ نیوز    ۔        تعلیم عام کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اساتذہ کوانعامات سے نوازاجائے گا،ضلع میں پچاس ہزاربچے سکول سے باہرہیں جنہیں سکولوں میں داخل کرواناہماری اولین ترجیح ہے ،محکمہ تعلیم (زنانہ )بٹگرام کی کارکردگی قابل تعریف ہے ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنربٹگرام ظریف المعانی،ممبرصوبائی اسمبلی

نوابزادہ ولی محمد خان،ڈی اوفیمیل ریحانہ یاسمین ،ایس ڈی اوسعدیہ عزیزنے جی جی ایچ ایس بٹگرام میں داخلہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنربٹگرام ظریف المعانی نے کہاکہ ڈی اوفیمیل ریحانہ یاسمین اورایس ڈی اوسعدیہ عزیزکی تعلیمی کارکرگی قابل تعریف ہے اورایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیمیل میں کافی بہتری آئی ہے اوربہت سی خرابیوں کاخاتمہ ہواہے جوان کی

بہترین صلاحیتیوں کامنہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے تمام مسائل کوفوری حل اوراساتذہ کی طرف سے کسی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیاجائے گابلکہ غفت برتنے والے اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی ہوگی،ایم پی اے نوابزادہ ولی محمدخان نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن کوشش اوراس ضمن میں اپنی تمام صلاحیتیوں کواستعمال کروں گاانہوں نے کہاکہ بٹگرام تعلیم کے

میدان میں بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کافی پسماندہ ہے ہمیں اس بارے میں سوچناچاہیئے انہوں نے کہاکہ ایم پی اے کے طورپرتعلیمی ماحول پراثراندازہونے کی کوشش نہیں کی اورآئندہ بھی مجھ سے کسی کوشکایت نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ میرے دروازے ہروقت اساتذہ کے لیے کھلے ہیں

،ڈی اوریحانہ یاسمین نے کہاکہ ڈپٹی کمشنراورایم پی اے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے کرداراداکریں انہوں نے اس موقع پرمعززمہمانوں کاشکریہ اداکیا،تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ٹیبلواوردیگرپروگرام سے حاضرین سے خوب دادوانعامات حاصل کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*