بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام

مانسہرہ نیوز   ۔                ضلع بٹگرام میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی دوبارہ سروے کیا جائے ،مسلم لیگ ن ضلع بٹگرام کے جنرل سیکرٹری نواب زادہ آفتاب علی خان نے میڈیا روم بٹگرام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بٹگرام پاکستان کا تیسرا پسماندہ ضلع ہے حکومتی کمزور رٹ کی وجہ سے یہاں حکومت کی کا کوئی بھی اچھا کام حقیقی طور پر نمایاں نہیں ہوتا چونکہ پورے

سسٹم پر اول دن سے قابض مافیا اسکے ثمرات عوام تک پہنچنے سے پہلے بے جان کردیتے ہیں جس طرح بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ضلع بٹگرام کے حقیقی غریب اور نادار لوگ مستفید نہ ہوسکے انھوں نے مزید کہا کہ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے اس پروگرام سے ضلع بٹگرام میں با اثر لوگ

مستفید ہو رہے ہیں پروگرام کے تحت بٹگرام کے چودہ ہزار ہ لوگ مستفید ہو رہے ہیں جبکہ ہمارے پڑوس ضلع مانسہرہ میں اس پروگرام کے تحت پچاسی ہزار لوگ مستفید ہو رہے ہیں ضلع بٹگرام کی آبادی تقریبا آٹھ لاکھ ہے

اور یہاں پر ایک لاکھ لوگ اسکے مستحق ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ہم میاں محمد نواز شریف اور چیئر پرسن ماروی میمن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بٹگرام میں بی آئی ایس پی کے سروے کے دوبارہ احکامات جاری کریں تاکہ مستحق لوگ اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*