جاری کردہ اعلامیہ

مانسہرہ نیوز    ۔               ڈی پی او ایبٹ آباد محمد علی گنڈا پور کو تبدیل کر دیا گیا اور ان کی جگہ شیر اکبر کو ڈی پی او ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا ہے صوبائی حکومت محکمہ اسٹیلمشنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد محمد علی گنڈا پور کو آئی جی آفس پشاور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ

ان کی جگہ شیر اکبر کو ڈی پی او ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے ڈی پی او ایبٹ آباد محمد علی گنڈا پور تقریباً دو سال تک ایبٹ آباد میں تعینات رہے اور اس دوران انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کیں ایبٹ آباد سے دہشتگردی کی بڑی بڑی وارداتوں میں مطلوب افراد کو گرفتار کیا ڈکیتی، اغواء برائے

تاوان اور دہشتگردی میں مطلوب خطرناک ملزمان ان کے دور میں پولیس مقابلوں میں مارے بھی گئے اور ان کی تعیناتی کے دو سال کے دوران ایبٹ آباد میں بڑے بڑے جرائم میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ایبٹ آباد کے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے بھی ان کا کلیدی کردار رہا محمد علی گنڈا پور نے تاجروں،

صحافیوںِ علماء کرام، وکلاء سول سوسائٹی اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ باہمی ہم آہنگی کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع میں مثالی امن قائم کیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران دیانتداری، فرض شناسی کو بھی اپنائے رکھا اورپولیس کے اندر بھی موجود ایسے اہلکاروں کے خلاف کاروائیاں کیں جو کرپشن بد عنوانی میں ملوث رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*