جماعت اسلامی سے پرزور اپیل

مانسہرہ نیوز    ۔                     نگری بالا کسالہ محلہ نیلانہ کی عوام کی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ضلعی امیر جماعت اسلامی سے پرزور اپیل، گاؤں کسالہ محلہ نیلانہ کی عوام جو کہ اس جدید دور میں بھی پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے ، اور گاؤں کی عورتیں تین کلومیٹر دور سے پانی اٹھا کر لانے

پر مجبور ہیں گاؤں کے لوگ متعدد بار ایم پی اے ، سردار ادریس کے دربار کے چکر لگا چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، پی ایم ایل این کی مخصوص نشست پر مبنی والی ایم پی اے آمنہ سردار کے گھر سردار ہاؤس کے بھی چکر لگا کر تھک چکے ہیں مگر دونوں ایم پی اے نے اس مسئلے کے حل کے لئے

پچھلے ڈیڑھ سال سے کچھ بھی نہیں کیا اور ہماری عورتیں گھر کے تمام کام کاج چھوڑ کر صرف پانی پورا کرنے پر لگی ہوئی ہیں بچوں کو شدید مسئلہ ہے نہ وہ ٹائم پر سکول جا پا رہے ہیں اور نہ اپنا ہوم ورک کر سکتے ہیں وہ بھی

اپنی ماؤں کے ساتھ پانی پورا کرنے پر لگے ہوئے ہیں گاؤں کے لوگوں نے انسانی ہمدردی کے ضمن میں ضلعی امیر جناب عبدالرزاق عباسی سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے اس بنیادی مسئلے کو حل کروائیں اہل علاقہ تمام عمر

دعاگو رہیں گے ، اور آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سو فیصد سپورٹ کرینگے اور سابقہ دو جماعتوں پی ایم ایل این ، پی ٹی آئی کا صفایا کرینگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*