حقوق دینے میں پوری طرح ناکام

مانسہرہ نیوز    ۔          ایوب میڈیکل کمپلیکس میں صدر ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن عابد خان جدون کی صدارت میں اضلاس ہسپتالوں میں ٹیکنیکل سٹاف کو موجودہ حکومت ریلیف اور ان کے حقوق دینے میں پوری طرح ناکام، اطلاعات کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس میں صدر ٹیکنیکل سٹاف عابد خان جدون کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر کے ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی

اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نہایت برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ ماضی کی حکومتوں کی طرح تحریک انصاف بھی ہمیں انصاف دینے میں ناکام ہو گئی ، افسوس اس بات کا ہے کہ ٹیکنیکل لوگوں کو اہمیت نہیں دی جا رہی ، پاکستان اگر ایٹمی طاقت ہے تو ٹیکنیکل لوگوں کی بدولت دنیا کی کوئی طاقت آنکھ اٹھا کر ہمارے ملک میں نہیں دیکھ سکتی اسی طرح ہر جگہ ٹیکنیکل سٹاف کی اہمیت ہے اگر ٹیکنیکل سٹاف

کی ہسپتالوں میں موجودگی کو اہمیت کی نظر سے دیکھا جائے ، اگر ہسپتالوں میں ٹیکنیکل سٹاف کام بند کر دیں تو تمام تر نظام ہسپتالوں میں مفلوج ہو کر رہ جائے مگر افسوس کہ ہر آفس میں بجلی جلتی تو نظر آتی ہے پانی سب پیتے ہیں سردیوں میں گیس سے مستفید ہوتے ہیں مگر جب ان لوگوں کی اہمیت کی بات آتی ہے تو ہر حکومت آنکھیں بند کر لیتی ہے تمام شریک یونین کے عہدیداران نے حکومت

وقت کو بھرپور انداز میں یادہانی کرائی کہ ٹیکنیکل سٹاف کو روڈوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے اگر ٹیکنیکل سٹاف ہسپتالوں میں سروس معطل کر دیں تو ایمبولینس سے لیکر بجلی ، پانی ، گیس لانڈری تک تمام کام بند ہو جائیں گے حتی کہ ہسپتالوں میں ٹیکنیکل سٹاف کے چالیس سے زائد شعبہ جات اگر بند کر دیں تو ہسپتال صوبہ بھر میں مفلوج ہو کر رہ جائے گی ، جسکا اثر ڈائریکٹ عوام پر پڑے گا اس لئے

تمام عہدیداران نے حکومت اور سرکاری مشینری سے گزارش کی ہے کہ ہم کلاس ون، ٹو اور تھری تینوں کیڈر ز میں کام کرتے ہیں لہذا جلد ا ز جلد ہمیں ان تمام کیٹگریز کے مطابق اپ گریڈ کرکے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے تاکہ ٹیکنیکل سٹاف ہسپتالوں میں ہڑتالوں سے قاصر رہیں اور عوام کو متاثر نہ ہونے دیا جائے ، حکومت وقت نے اگر جلد از جلد ٹیکنیکل سٹاف کو ہسپتالوں میں اپ گریڈیشن کلاس

ون، ٹو اور تھری کے فارمولہ پر نہ دی تو ٹیکنیکل سٹاف ہسپتالوں ایمرجنسی کوریج تک بند کر دینگے جس سے کسی قسم کانقصان سیدھا عوام کو ہو گا اور ٹیکنکل سٹاف اس کے زمہ دار نہیں ہونگے یہ زمہ داری حکومت کی ہو گی کیونکہ تمام لازمین کو اپ گریڈ کیا گیا مگر ٹیکنیکل سٹاف کو نظر انداز کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*