خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات پرتشدد واقعات نے گرہن لگادیا،8افراد جاں بحق

آج بلدیاتی انتخابات کے دوران بدنظمی، لڑائی جھگڑے، اور فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے۔ مختلف شہروں میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8ہو گئی۔ چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ میں فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق جبکہ مختلف شہروں میں 80افراد زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں پولنگ کا عمل شروع ہوا تو کئی مقامات پربدنظمی، ہنگامہ آرائی، پتھراؤ اور فائرنگ کے

واقعات ہوئے۔ تازہ واقعے میں چارسدہ کے علاقے چینا میں یونین کونسل کے امیدوار خالد خان کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔اس سے قبل چارسدہ کے گورنمنٹ ہائی اسکول مندنی کےپولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ گورنمنٹ گرلزہائی سیکنڈری اسکول شیرپاؤمیں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔یونین کونسل درگئی میں ضلعی کونسل

کے امیدواروں کے ناموں میں غلطی کےباعث پولنگ دوپہرڈھائی بجے کے بعد شروع ہوئی۔ تاہم ضلع کونسل کے لیے پولنگ ملتوی کردی گئی لیکن دیگر نشستوں کیلئے عوام نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرواہ میں گنجو پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ نواب اڈہ کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔کوہاٹ کے میروزئی پولنگ

اسٹیشن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔ کوہاٹ کے نواحی علاقے کنڈھیالی میں ووٹوں کی گنتی کے دوران امیدواروں کے حامیوں میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے۔ کوہاٹ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں ریٹرننگ افسر نے چھاپہ مار کر ایک سے زائد پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا ۔شکردرہ میں گرلزپرائمری اسکول رحمان آباد میں مبینہ دھاندلی پر بیلٹ پیپرز جلادئیے گئے۔ نوشہرہ کی یونین کونسل رشکئی میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد بیلٹ باکس

توڑدیئے گئےاور ووٹ جلائے گئے، جس کے بعد پولنگ ملتوی کردی گئی۔ مختلف پولنگ اسٹیشن پر امیداروں کے حامی آپس میں لڑ پڑے۔بنوں پولنگ اسٹیشن میتاخیل میں ووٹوں کی گنتی کے دوران امیدواروں کے حامیوں میں ہاتھا پائی اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج اور پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا۔ سوات میں پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کے مختلف واقعات میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ رحیم آباد پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی کےبعد

فوج طلب کرلی گئی۔لوئردیر میں پولنگ کے دوران 8 افراد زخمی ہوئے۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر فوج کو طلب کرلیا گیا۔ میجر جنرل نادر خان اور کمانڈٹ دیر اسکاؤٹس نے لوئردیر میں مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایبٹ آباد میں 7 افراد زخمی ہوئے۔ بیلٹ پیپر تاخیر سے پہنچنے پر نملی مہرہ ون پولنگ اسٹیشن میں پولنگ 12 بجے کے بعد شروع ہوئی۔مردان کے مدی بابا پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ پیپر پر ضلع کونسل کے امیدواروں کے غلط نشانات

کے باعث ضلع کونسل پر پولنگ منسوخ کردی گئی۔ مالاکنڈ درگئی ورتر کے پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑے کے نتیجے میں دو کارکن معمولی زخمی ہوئے۔شبقدرکے علاقے مٹہ مغل خیل کےرستم خیل پولنگ اسٹیشن پر جنرل کونسلر کے حمایتیوں میں نوبت ہاتھا پائی تک آپہنچی۔مالاکنڈ ایجنسی یونین کونسل آگرہ کے پولنگ اسٹیشن غونڈ میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم سے پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*