درجہ چہارم ملازمین

مانسہرہ نیوز    ۔      درجہ چہارم ملازمین آلائی کی باڈی تشکیل دے دی گئی،طالع ذرصدر،حبیب الرحمان جنرل سیکرٹری منتخب،تفصیلات کے مطابق درجہ چہارم ملازمین بٹگرام کے صدرفیاض اللہ اورجنرل سیکرٹری گل بادشاہ کی کاوشوں سے درجہ چہارم ملازمین آلائی کی باڈی تشکیل دے دی گئی،طالع ذردرجہ

چہارم ملازمین آلائی کے صدر،حبیب اللہ جنرل سیکرٹری،رستم خان گنگوال نائب صدر،سلطان اکبرراشنگ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے،باڈی کی تشکیل کے لیے بٹگرام سے وفددرجہ چہارم ملازمین کے صدرفیاض اللہ کی قیادت میں آلائی گیاتھاجس میں درجہ چہارم ملازمین بٹگرام کے جنرل سیکرٹری گل بادشاہ،نائب صدرسعیدالرحمان،فنانس سیکرٹری حبیب الرحمان شامل تھے،باڈی کی تشکیل

کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی ناظم جمال عبدالناصرخان نے کہاکہ ہم درجہ چہارم ملازمین کے ساتھ ہیں اوران کے حقوق کے لیے ہرفورم پرآوازبلندکریں گے انہوں نے کہاکہ درجہ چہارم ملازمین کے لیے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں اوروہ بلاجھجک کسی بھی مسئلے کے لیے ہمارے پاس آسکتے

ہیں انہوں نے کہاکہ بٹگرام وآلائی کے درجہ چہارم ملازمین کے تمام مسائل کے لیے اسمبلی فلورپرآوازاٹھائیں گے،اس موقع ہردرجہ چہارم ملازمین بٹگرام کے صدرفیاض اللہ نے نومنتخب کابینہ کومبارکبادپیش کی اورانہیں یقین دلایاکہ ان کے حقوق کے لیے ہرممکن جدوجہدجاری رکھیں گے،درجہ چہارم ملازمین بٹگرام

کے جنرل سیکرٹری گل بادشاہ نے جمال عبدالناصرخان کاخصوصی شکریہ اداکیااورتوقع ظاہرکی کہ جمال عبدالناصرخان اوران کاخاندان درجہ چہارم ملازمین کے مسائل اورمطالبات کے لیے ان کابھرپورساتھ دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*