hazara moterway

دھاندلی کی پیداوار حکومت

مانسہرہ     ۔                آج دھاندلی کی پیداوار حکومت کا آخری دن ہے موٹروے مشرف دور کا منصوبہ ہے نواز شریف لولی پاپ دینے کی بجائے صوبہ ہزارہ کا اعلان کریں سید آفتاب شاہ، گلوبٹوں نے حویلیاں میں زور دکھالیا آج اسلام آباد دھرنے میں سونامی بھی دیکھ ہزارہ سے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ لے کر اسلام آباد پہنچیں گے

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری پبلک ویلفیئر سید آفتاب شاہ نے مانسہرہ کے علاقہ شنکیاری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے مانسہرہ اور ہریپور میں اہل ہزارہ سے صوبے کا وعدہ کیا تھا مگر وزیر اعظم بننے کے بعد وہ عوام سے کئے گئے وعدہ

کو یکسر بھول گئے ہیں اور آج مشرف دور کے مجوزہ منصوبے پر تختی لگا کر اہل ہزارہ کو لولی پاپ دینے کی کوشش کررہے ہیں مگر عوام بے وقوف نہیں ہے صوبہ ہزارہ کے حق سے دستبردار نہیں ہوگی صوبہ ہزارہ کے نام پر ووٹ لینے والے نمائندوں نے اسمبلی میں ایک دفعہ بھی ہزارہ کا نام نہیں لیا سید آفتاب شاہ نے کہا کہ ہمارا

مینڈیٹ چرانے والی دھاندلی کی حکومت کا آج آخری دن ہوگا عمران خان کے سپاہیوں کا سونامی آج ملک بھر سے اسلام آباد پہنچے گا راستے میں کنٹینر اور رکاوٹیں ن لیگ کی حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں مگر ہمارے جیالوں کا راستہ روکنا اب ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ مانسہرہ سے سینکڑوں گاڑیوں کا

جلوس اعظم خان سواتی کی قیادت میں آج روانہ ہوگا اور ایبٹ آباد، ہریپور سمیت ہزارہ کے دیگر اضلاع سے بھی گاڑیوں کے بڑے قافلے نکلیں گے جو جھاری کس سے ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل پنجاب میں داخل ہوں گے اور اعظم خان کی قیادت میں لاکھوں افراد دھرنے میں پہنچیں گے۔

مانسہرہ     ۔                آج دھاندلی کی پیداوار حکومت کا آخری دن ہے موٹروے مشرف دور کا منصوبہ ہے نواز شریف لولی پاپ دینے کی بجائے صوبہ ہزارہ کا اعلان کریں سید آفتاب شاہ، گلوبٹوں نے حویلیاں میں زور دکھالیا آج اسلام آباد دھرنے میں سونامی بھی دیکھ ہزارہ سے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ لے کر اسلام …

Review Overview

Summary : دھاندلی کی پیداوار حکومت

User Rating: Be the first one !
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*