AP/ File

سام سنگ کے نئے گلیکسی فون کی تصویر لیک

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 7 کی پہلی تصویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہے۔

وینچر بیٹ نامی ویب سائٹ میں ایون بلاس نے اس تصویر کو لیک کیا جو اس سے پہلے بھی نئے اسمارٹ فونز کی تصاویر وقت سے پہلے لانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ گلیکسی ایس 7 دو ماڈلز میں متعارف کرایا جائے گا۔

ایک وہی روایتی سپاٹ اسکرین کے ساتھ جبکہ دوسرا ایج اسکرین۔

یہ دونوں دیکھنے میں تو گلیکسی ایس سکس اور گلیکسی ایس سکس ایج جیسے ہی نظر آتے ہیں جو گزشتہ سال فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

تاہم گلیکسی ایس سیون میں سام سنگ نے کافی کچھ اپ گریڈ کیا ہے جیسے واٹر ریزیسٹنس، بہتر کیمرہ، میموری کارڈ سلاٹ اور پہلے سے بڑی بیٹری وغیرہ۔

ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ اس فون میں آئی فون سکس ایس کی طرح کے تھری ڈی ٹچ کو بھی شامل کرسکتا ہے جبکہ لائیو فوٹوز کا فیچر بھی اس کا حصہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس فون میں یو ایس بی ٹائپ کی بجائے مائیکرو یو ایس بی کو استعمال کیا گیا ہے جبکہ وائرلیس چارجنگ کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 7 کا اعلان اکیس فروری کو بارسلونا میں شروع ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر کیے جانے کی توقع ہے جبکہ اس کی فروخت مارچ سے شروع ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*