سکولوں کے اضافی کمروں کی تعمیر

مانسہرہ نیوز     ۔           کے پی کے صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں کے اضافی کمروں کی تعمیر کے لئے نو ارب ساٹھ کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا ہزارہ سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے تعمیراتی کام کی نگرانی بلدیاتی نمائندوں کے سپرد ۔اساتذہ برادری کو ٹھیکیداری چھوڑ کر درس و تدریس پر توجہ

دینے کی ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق کے پی کے صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر کے لئے نو ارب ساٹھ کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا ۔ہزارہ کے پانچ اضلاع سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے تعمیراتی کام کی نگرانی بلدیاتی نمائندوں کے سپرد ۔محکمہ تعلیم کے پی کے جاری

کردہ مراسلہ کے مطابق ناظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری سکولوں میں اضافی کلاس روم،چار دیواری، واٹرسپلائی، باتھ رومز سمیت دیگر بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کے لئے ہونے والے کاموں پر اخراجات اور فنڈز کی نگرانی

اور اپنی رپورٹ محکمہ تعلیم کو ارسال کرینگے جبکہ جاری کردہ مراسلہ میں اساتذہ برادری کو بھی یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹھیکیداری چھوڑ کر اپنی مکمل توجہ درس و تدریس پر دیں بصورت دیگر تعمیراتی کیام ناقص ہونے کی وجہ سے انکی تنخواہوں سے ریکوری کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*