سیلابی ریلے

مانسہرہ نیوز   ۔           وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ملاکنڈ کی ڈویژنل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپر دیر میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا فوری طور پر اندازہ لگا کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ دیر کوہستان میں گزشتہ جمعرات کی شام کو آنے والی قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور صوبائی

حکومت اس آفت سے متاثر ہونے والے علاقوں کی مکمل بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے گی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے آج کمشنر ملاکنڈ اور دیر کی ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے اپر دیر میں سیلابی ریلے سے ہونے والے جانی نقصان اور سڑکوں بازاروں سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات معلوم کیں اُنہوں نے نقصانات کا اندازہ

لگانے کیلئے رکن صوبائی اسمبلی محمد علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر اپر دیر اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی قائم کی جو نقصانات کا تعین کرکے اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بار ش سے تباہ ہونے والے سڑکوں اور دیگر گزرگاہوں

کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرکے متاثرہ علاقوں کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے بحال کریں وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ قدرتی آفت سے تباہ ہونے والی سڑکوں اور دیگر سہولیات کے علاوہ متاثر ہ افرادکے مکانوں اور دکانوں سے پہنچنے والے نقصانات کا بھی اندازہ لگائیں اُنہوں نے کہا کہ دیر

بالا کے متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے اس قدرتی سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندانوں کو یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں اُنہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*