سیکیورٹی صورتحال

مانسہرہ نیوز   ۔          ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے ڈین صاحبان اور اعلیٰ انتظامی افسران نے شرکت کی۔یونیورسٹی میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور

حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔یونیورسٹی کی سیکورٹی میں مزید بہتری لانے کے لئے سیکورٹی فرم کی خدمات کے حوالے سے بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے ملازمین اور افسران کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے مختلف امور زیر بحث لائے گئے اور افسران کی پروموشن کے لئے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کی گئی جو کہ یونیورسٹی کے

پروموشن کے قوائد و ضوابط کا باریک بینی کے ساتھ جائرہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کر ے گی تاکہ یونیورسٹی افسرن کے پچھلے دس بارہ سال سے التواء کا شکار محکمانہ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔اجلاس میں ایک اور کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ ہوا جو گریڈ 1تا 16گریڈ تک ملازمین کی محکمانہ ترقیوں کی جو صورتحال کا جائزہ لے گی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے یونیورسٹی کی سیکورٹی سٹاف

کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھی تجاویز مرتب کی جائیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی ہمارا گھر ہے ہم نے اس کی تعمیر و ترقی اور فلاح کے لئے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے تاکہ اس ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*