عوامی شکایات

مانسہرہ نیوز    ۔                    اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد میر رضا اوزگن کا عوامی شکایات پر فوارہ چوک ، لنک روڈ ، نواں شہر و دیگر علاقوں کا دورہ زائد المیعاد اشیاء اور ناقص اشیاء کی فروخت پر ایک لاکھ بیس ہزار روپے جرمانے

عائد کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی ایبٹ آباد میر رضا اوزگن نے بازاروں کا دورہ کیا اور کریانہ ، ہوٹلر، نانبائی کی دوکانوں پر چھاپے مار کر مہنگے دام فروخت کرنیوالوں پر ایک لاکھ بیس ہزار روپے

جرمانے عائد کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرا دیئے ۔ اس موقع پر عوام نے اے سی ایبٹ آباد کے اس اقدام کو بھرپور سراہا اور ضلعی انتظامیہ کے حق میں نعرے لگائے ۔ اے سی ایبٹ آباد نے عوام سے کہا کہ عوام

گراں فروشوں اور زاہد نرخوں پر پٹرول فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کرے تا کہ ان کیخلاف بھی بھرپور کارروائی کی جا سکے اور عوام کو اس مہنگائی کے دور میں ریلیف مل سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*