غیر اعلانیہ لوڈشیڈٰنگ

مانسہرہ نیوز   ۔           بٹگرام کی تحصیل الائی میں ریکوری کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈینگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ الائی کے سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ الائی میں بلوں کی ریکوری کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈٰنگ

کا سلسلہ جاری ہے، لوگ اب بل بھی باقاعدگی کے ساتھ ادا کر رہے ہیں تاہم واپڈا کے رویہ میں اب بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ گرمی کے موسم اور ماہ رمضان المبارک میں تسلسل کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے

کہ اگر واپڈا حکام نے اس صورتحال پر غور کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو الائی کے لوگ شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پیسکو واپڈا حکام اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*