ماری اسٹوپس سوسائٹی

مانسہرہ نیوز    ۔              ماری اسٹوپس سوسائٹی نے ضلع بٹگرام سے سردارفضل الرحمان کوڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر مقررکردیا،اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں سوسائٹی کااجلاس منعقدہواجس میں سوسائٹی کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال اورمشاورت کی گئی ،اجلاس کے اختتام پر ماری اسٹوپس کے ذمہ داروں

نے سردارفضل الرحمان کوصحت کے شعبے میں نمایاں خدمات پرماری اسٹوپس کے زیرانتظام چلنے والے بہترزندگی پراجیکٹ کاڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرمقررکردیااس موقع پرماری اسٹوپس کے ذمہ داروں نے کہاکہ سردارفضل الرحمان سوسائٹی کے لیے بٹگرام میں بہترطور پرکام کرسکتے ہیں اوربٹگرام میں انہوں

نے اس سے پہلے بے سروسامانی کے عالم میں جوکام کیئے ہیں وہ قابل تعریف وقابل تقلیدہیں اورآئندہ بھی سردارفضل الرحمان یہ سلسلہ جاری رکھ کر غریب لوگوں کی خدمت کافریضہ انجام دے گااورہم ان کے ساتھ ہرممکن

تعاؤن کریں گے،یادرہے کہ سردارفضل الرحمان جی آئی سی وویلفیئرایسوسی ایشن کے نام سے فلاحی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اوراس سلسلے میں بٹگرام کے دورافتادہ علاقوں میں فری میڈلکل کیمپ لگاچکے ہیں اورلوگوں

کومفت ادویات اورہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں اوریہ سب کام اپنی مددآپ کے تحت مخیرحضرات کے چندوں سے کیاگیاہے اورمزیدبھی کاوشیں جاری ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*