مانسہرہ پولیس آپے سے باہر ہوگئی

مانسہرہ نیوز    ۔             مانسہرہ پولیس آپے سے باہر ہوگئی حساس ادارے کے سابق آفیسر پر تشدد ،خواتین کے ساتھ بدتمیزی، ایلیٹ فور س کے خلاف مانسہرہ کی عوام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات تھانے میں پہنچ گئی درخواست جمع کروادی، ڈی پی او مانسہرہ معاملہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے موقع پر

تفتیش کے لیے پہنچ گئے، تفصیل کچھ یوں ہے کہ گزشتہ شام حساس ادارے کے سابق کرنل محمد سلیم رضا کالج روڈ پر اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ ون وے میں پولیس ایلیٹ فورس کی گاڑی نمبر 9675سامنے آئی اور قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے راستہ بند کردیا اور پھر اسی پر اکتفاء نہ کیا بلکہ کرنل

سلیم رضا کے ساتھ پہلے انتہائی بدتمیزی کی جس کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے ساتھ گاڑی میں سوار خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھکے دیے جس پر اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تھانے میں ایلیٹ فورس کے خلاف درخواست جمع کروادی ہے جبکہ اس موقع پر علاقہ بھر کی سیاسی

و سماجی شخصیات بھی تھانے میں پہنچ گئی اور پولیس کے رویے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ ڈی پی او مانسہرہ اعجاز خان واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور معاملہ کی تفتیش کی، دوسری جانب عوام نے پولیس گردی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*