محکمہ امور حیوانات

مانسہرہ نیوز    ۔     محکمہ امور حیوانات ضلع ایبٹ آباد ضلع کے دور دراز علاقوں میں سہولیات پہنچانے کی بھرپور کوشش کرے گا ، ڈاکٹر فضل الرحمن ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ، موضع جرل میں موبائل وٹرنری کلینک ضلع ایبٹ آباد کے زیر انتظام کے فیلڈ ڈے منعقد کیا گیا جسکا موضوع کرم کش ادویات اور حفاظتی ویکسین

کی افادیت تھا اس موقع پر کسانوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ڈاکٹر محمد زعفران ترک سینئر وٹرنری آفیسر ایبٹ آباد نے موضوع پر حاضرین کو مکمل اور جامع معلومات دیں اس موقع پر سرکل شیروان کا سٹاف اور سینئر وٹرنری آفیسر مصنوعی نسل کشی ڈاکٹر قاضی ضیاء بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر کسانوں

میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں موضع جرل میں موبائل وٹرنری کلینک ضلع ایبٹ آباد کا فیلڈ ڈے کثیر تعداد میں کسانوں کی شرکت گاؤں جرل میں ایک فیلڈ ڈے کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر فضل الرحمن

، سینئر وٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد زعفران ترک ، ڈاکٹر قاضی ضیاء الرحمن ، محمد جاوید سینئر وٹرنری اسسٹنٹ ، تنویر احمد وٹرنری اسسٹنٹ اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر کسانوں میں مفت ادویات اور ویکسین تقسیم کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*