محکمہ تعلیم مردانہ

مانسہرہ نیوز    ۔             ایبٹ آباد محکمہ تعلیم مردانہ میں ڈسٹرکٹ کیڈر کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے امیدواروں کی بھرتی کیلئے تعلیمی کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے پانچ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں پی ایس ٹی آسامیوں پر بھرتی کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو یکم مارچ بروز پیر کو گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر

چار میں متوقع امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گی ہفتہ اٹھائیس فروری کو پی ای ٹی اور ڈی ایم ،اے ٹی، ٹی ٹی ،قاری کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی پرائمری سکول نمبر چار اور ہائی سکول نمبر تین ،ہائی سکول نمبر چار میں کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی متوقع امیدواران

کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گی متوقع امیدواران جن کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کی جانب سے موبائل نمبر پر اطلاع دی گئی انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی اصلی تعلیمی اسناد کے ہمراہ مقررہ تاریخ کو کمیٹی کے

روح برو ہو کر اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کروائیں جانچ پڑتال کے عمل کے بعد عارضی میرٹ لسٹیں باقاعدہ آویزاں کی جائینگی تاکہ امیدواراوں کو کسی بھی اعتراض کی صورت میں اپیل کرنے کا حق دیا جائے گا اس سے قبل ایس ایس ٹی کی بھرتی کیلئے متوقعی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل تیئس فروری کو مکمل کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*