محکمہ واٹر شیڈ

مانسہرہ نیوز    ۔              گرین پختونخواپروگرام کے تحت بٹگرام میں محکمہ واٹر شیڈ نے پودے تقسیم کیے ضلع بھر میں پچاش ہزار پودے تقسیم کریں گے پودوں کے تقسیم کا عمل آخری راونڈ میں داخل منصفانہ تقسیم کو ہر صورت میں

یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں تاکہ مستحق افراد مستفید ہوسکے درختوں کی حفاظت معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے جہاں پر گرین درخت نہیں ہوتے وہاں پر مختلف موذی بیماریاں جنم لیتی ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی،رینج آفیسر واٹر شیڈ افضل علی خان اور دیگر

مقررین نے گرین پختونخوا پروگرام کے تحت پودے تقسیم کرانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بٹگرام کے اندر جنگلات کی غیر قانونی کھٹائی اور نقل و حرکت پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ سرسبز جنگلات ٹمبر مافیا کے بے رحم ہاتھوں سے محفوظ ہوسکے

صوبائی حکومت کی جانب سے گرین پختونخوا پرواگرام خوش آئیند ہے معاشرے کے تمام افراد کو چاہئے کہ وہ اپنی اردگرد زیادہ سے

زیادہ درخت لگائیں تاکہ علاقے کی خوبصورتی بڑھنے کیساتھ کیساتھ مختلف موذی امراض کا خاتمہ ہوسکے تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام ظریف المعانی نے گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول میں پودا لگایا اور عمائدین علاقہ میں بچاس پچاس پودے تقسیم کیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*