موسم سرما کی پہلی بارش

مانسہرہ نیوز  ۔   موسم سرما کی پہلی بارش ، ضلع مانسہرہ ، ضلع بٹگرام اور ضلع ایبٹ آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش ہفتہ کو شروع ہوئی

جو ابھی تک جاری ہے۔ سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے، لوگوں نے گرم چادریں اور کوٹ اووڑ لئے ہیں ۔شمالی علاقہ جات میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے اور کئی فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ ناراں اور شوگران ویلی میں بھی برفباری

کا آغاز ہو چکا ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔، بارش کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

برفباری کی وجہ سے حسین وادیوں کا حسن دوبالا ہو گیا ہے ۔ رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں ہیں جس کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*