موٹر کار گہری کھائی میں جاگری

مانسہرہ نیوز    ۔     شانگلہ یخ تنگے میں موڑ کاٹتے ہوئے موٹر کار گہری کھائی میں جاگری تین افراد شدید زخمی ،گاڑی سوات سے مارتونگ جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ،زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری لایا گیا جہاں سے سیدو ٹیچنگ ہسپتال مینگورہ منتقل کردیئے

گئے ۔پولیس تھانہ الوچ کے مدد محرر انعام الحق کے مطابق پیر کے روز گیارہ بجکر تیس منٹس پرسوات سے مارتونگ جانیوالی موٹر کار نمبر2353۔Fwیوسف موڑ یخ تنگے کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور فضل الرحمن ولد دلبر ،احمد خان ولد عبدالقادر،خان

اکبر ولد دل ارام ساکن امان ڈھیرئی سوات شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کردیئے گئے جہاں سے سیدوٹیچنگ ہسپتال مینگورہ ریفر کردیئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*