میٹرک نتائج

مانسہرہ نیوز   ۔           انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں نے حالیہ میٹرک نتائج میں شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر میدان مار لیا۔ ادارہ کی طالبہ نمرہ نواز نے970 نمبر لیکر پہلی اور زینب نور نے 965 نمبر لیکر دوسری، خولہ منور اور عبدالباسط نے 950 نمبر لیکر سکول میں تیسری

پوزیشن حاصل کی۔ انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج نے ایبٹ آباد بورڈ میں نمایاں پوزیشن لیتے ہوئے حویلیاں سرکل میں تمام سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 200 سے زائد طلباء و طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا اور زیادہ طرح طلباء و طالبات نےA ون اور اے گریڈ حاصل کیا۔ اس طرح نویں کلاس میں

ادارہ کی طالبہ مصباح منیر نے491 نمبر لیکر پہلی اور بشیر فضل نے488 نمبر لے کر دوسری اور آیان یوسف نے 486 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ میٹرک کے نتائج 2014ء میں بھی انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں نے بورڈ میں پہلی 20 پوزیشنوں میں سے16 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*