وطن سے محبت کا درس

مانسہرہ نیوز    ۔                اہلسنت والجماعت خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمددیشانی نے کہا ہے کہ اہلسنت والجماعت کے ذمہ داران وکارکنان آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے مشن کو بڑھارہے ہیں،وطن سے محبت کا درس علامہ حقنواز جھنگوی شہیدؒ کا دیا ہوا ہے،وطن سے محبت

ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، اہلسنت والجماعت ہری پور کے ذمہ داران پر بلاجواز مقدمات قائم کرنے پر ڈی پی او ہری پورکو فورا معطل کیا جائے اور ناجائز مقدمات ختم کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے ہری پور میں صوبائی

مجلس شوری کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، اجلاس میں ہری پور کے 11مذہبی جماعتوں نے بھی شرکت کی اور اہلسنت والجماعت ہری پور کے ذمہ داران وکارکنان پر بلاجواز مقدمات قائم کرنے اور گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی،علامہ عطاء محمددیشانی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ہم نے

کتابوں میں پڑھا ہے کہ وطن سے محبت ایمان ہے، اگر وطن کی محبت میں ریلی نکالنا کوئی جرم ہے تو ہم یہ جرم باربار کرتے رہینگے، ہری پور انتظامیہ ذمہ داران کو بلاجواز تنگ کررہی ہے، ڈی پی او ہری پورکو فورا معطل کیا جائے، انہوں نے حکومت کو متنبہہ کیا کہ اگر انکے ساتھ ناروا سلوک جاری رہا تو وہ بھی راست قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*