پانچ ارب سے زائد کا بجٹ

مانسہرہ نیوز   ۔                ضلعی ناظم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر نے بجٹ اجلاس طلب کر لیا ہے اجلاس اٹھائیس اکتوبر بروز بدھ دن دو بجے ضلع کونسل ہال ایبٹ آباد میں منعقد ہو رہا ہے جس میں مالی سال2015-16کا پانچ ارب سے زائد کا بجٹ پیش کیا جائے گا اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حکمران اتحاد

کے ممبران کی شرکت کو لازمی بنانے اور بجٹ پاس کروانے کیلئے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے بجٹ میں ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے اور ضلع کے وسائل بڑھانے کیلئے بھی مختلف تجاویز بھی زیر غور

ہیں جس سے ضلع کی آمدن میں معقول اضافہ ہو گا ذرائع کے مطابق بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا جبکہ ضلع کی پراپرٹی کو تحفظ فراہم کرنے اور اسے واگزار کروانے کیلئے بھی تجاویز رکھی گئی ہے جن پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*