پاکستان کے دفاع اور سالمیت

مانسہرہ نیوز     ۔          اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ اہلسنت والجماعت نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے لیے کام کیا ہے ، دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے عظیم الشان کانفرنسیں اور جدوجہد اس بات کی غمازی کر تی ہیں کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے کچھ لوگ ہمارا تعلق القاعدہ طالبان اور داعش کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کررہے

ہیں لیکن ہمارا آج تک نہ تو ان سے کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی کوئی تعلق، دہشت گردوں اور دہشت گردی سے کوئی تعلق ہے نہ ہی ان کی کبھی حمایت کی ہے، میڈیا کے کچھ لوگ دہشت گردی کے واقعات کی آڑ میں کا لعدم جماعتوں پر پابندی کی رٹ لگا ئے رکھتے ہیں حکومت ان کو بھی شامل تفتیش کرے کہ وہ کس کی ایما ء پر یہ رٹ لگائے رکھتے ہیں ہماری جماعت کالعدم ضرور ہوئی لیکن ہمارا کوئی بھی فعل ملی سالمیت کے خلاف نہیں تھا ملک کی دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی طرح

ہم نے بھی نیشنل ایکشن پلان کی حمایت کی کیونکہ ہم بھی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں ہماری جماعت کے بے شمار کارکنان علماء اور مرکزی قائدین دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں لیکن افسوسناک بات یہ ہیکہ ہمارے کارکنان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز کے ذریعے انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں مولانا اورنگزیب فاروقی متعدد مقدمات میں بری ہوچکے ہیں جب کہ بعض مقدمات

میں ضمانتیں بھی منظور ہوچکی ہیں ان کی ضمانت کے عمل کو بھی اس طرح پیچیدہ بنایا جارہا ہے کہ تمام تر تقاضے پورے کرنے کے باوجود ضامنوں پربے معنی اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مولانا قاضی عبد العلیم کے بھائی مولانا محمد سعید کی وفات اور مولانا عبدا لدیان کے والد شیخ القر آن مولانا عبدالرحمان کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگومیں کیا دریں اثنا مولانا محمد احمد لدھیانوی نے ایلیمنٹری کالج گراؤنڈ ہریپورمیں منعقدہ عظیم الشان

سیر ت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں حکومت بیرونی ایجنڈے پر مدارس کے خلاف کاروائیاں کرنے سے باز رہے جن سرکاری اداروں پر حکومت کھربوں روپے خرچ کر رہی ہے وہ تو حکومت سے سنبھالے نہیں جارہے دینی مدارس میں کس لیے مداخلت کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ علماء دیوبند کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے انگریز دور

اور اس کے بعد قیام پاکستان کی جدوجہد میں علمائے دیوبند نے تاریخی کردار ادا کیا ہے ہمارے اکابر نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے کانفرنس سے مولانا عطاء اللہ بندھیالوی اشاعت التوحید والسنہ کے مولانا اعظم خان اہلسنت و الجماعت کے مولانا توحید الرحمان توحیدی مولانا احمد جمشید خان قاری سعید الرحمان نقشبندی اور دیگر مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مولانا حافظ وحید جدون مولانا صدیق خان مفتی حفیظ الرحمان اور دیگر مقامی علماء کرام بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*