پاک چائینہ اقتصادی راہداری

مانسہرہ نیوز     ۔           پاک چائینہ اقتصادی راہداری ضلع بٹگرام کیلئے انٹر چینج کی منظوری دے دی گئی ،زمینوں کی قیمتوں اور سوئی گیس کی فراہمی کے متعلق اعلی سطح پر بات چیت کی جائے گی جی ایمNHA،متاثرین اقتصادی راہداری نے 4جنوری کو احتجاجی دھرنا ملتوی کر دیا تفصیلات کے مطابق پاک

چائینہ اقتصادی راہداری ضلع بٹگرام کے متاثرین نے مطالبات کے حق میں 4جنوری کو احتجاجی مظاہرے کی کال دی تھی گزشتہ روز جی ایم NHAنثارخٹک اور PEDاقتصادی راہداری مظفر اقبال کے ساتھ اقوام بٹگرام اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین کا ایک جرگہ ڈی سی بٹگرام آفس میں منعقد ہوا جس میں اہل سنت والجماعت کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمد دیشانی ،سابق وفاقی وزیر حاجی فقیر محمد خان ،جماعت اسلامی کے صوبائی ترجمان محمد رفیق خان ،اور حاجی انور بیگ پشوڑہ سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مشران جرگہ نے متاثرین کے تمام تر مطالبات پیش کیئے جس پر جی ایم این ایچ اے اور پی ای ڈی نے جرگے کو یقین دہانی کراتے ہوئے ضلع بٹگرام کیلئے انٹر چینج کا اعلان کردیا اور زیادہ آبادی کے علاقوں کو لنک روڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی انھوں نے جرگے کو یقین دہانی کرائی کہ زمینوں کی قیمتوں اور سوئی گیس کی فراہمی کے متعلق اعلی سطح پر بات چیت کی جائے گی جس پر مشران قومی جرگہ نے 4جنوری کو ہونے والے احتجاجی دھرنا ملتوی کردیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*