پروزنل میرٹ لسٹ

مانسہرہ نیوز     ۔           محکمہ این ٹی ایس کے پروزنل میرٹ لسٹ میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ،پروزنل میرٹ لسٹ میں سنگین غلطیوں کے باعث امیدواران ہزاروں روپے لٹا بیٹھے ،عوام کا این ٹی ایس کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن خیبر پختونخواہ نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں محکمہ تعلیم میں خالی آسامیوں پر تقرریاں کرنے کیلئے صوبہ بھر کے

تعلیم یافتہ نوجوانوں سے این ٹی ایس کے زریعے ٹیسٹ لیا فی امیدوار سے فی سکول کیلئے فارم جمع کرانے کیلئے 300جبکہ پانچ سکولوں کیلئے فارم جمع کرانے کیلئے بنک کے زریعے فی امیدوار سے 800روپے وصول کیئے گئے ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد این ٹی ایس محکمے کی جانب سے ویب سائیٹ پر پروزنل میرٹ لسٹ جاری کر دیا گیا جس میں بڑے پیمانے پر غلطیاں کی گئیں ہیں بعض امیدواروں کے پی ٹی سی سمیت دیگر ڈگریوں کے نمبر ز میرٹ میں شامل نہیں گئے ہیں جس

کے باعث امیدوار ایک بار پر این ٹی ایس کیوری فارم کے زریعے ہزاروں روپوں سے ہاتھ دھو بیٹھ رہے ہیں اس ضمن میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این ٹی ایس کے

زریعے نوجوانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے اور امیدواروں سے ٹیسٹ کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے گئے ہیں انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ این ٹی ایس کے حالیہ گھپلوں کا نوٹس لے کر انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*