Children of mansehra

پولیس نے 10 سالہ بچے کی شادی ناکام بنادی

صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے قریب واقع ایک گاؤں میں پولیس نے ایک کم سن بچے کی ایک بالغ خاتون سے شادی ناکام بنادی۔

شورکوٹ کنٹونمنٹ پولیس نے کمالیہ کے قریب چک نمبر 717-گ ب میں ایک شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا اور 10 سالہ دلہا علی شیر اور نکاح خواں حافظ محمد طاہر کو حراست میں لے لیا۔

تاہم دلہا اور 22 سالہ دلہن کے والدین مہمانوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بعدازاں پولیس نے بچے کو رہا کردیا جبکہ نکاح خواں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفتیشی افسر محمد بوٹا نے ڈان کو بتایا کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے بچے کو چھوڑ دیا گیا تاہم نکاح خواں اور لڑکی کے والد کے خلاف پنجاب چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*