ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد

مانسہرہ نیوز   ۔                ضلعی ناظم ایبٹ آباد نے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون سے دفتر خالی کرنے کیلئے انہیں تحریری طور پر نوٹس جاری کر دیا ہے اور انہیں ایک ہفتے کے اندر اندر مذکورہ دفتر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون گزشتہ سوا دو سال سے ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد کے چیئر مین ہاؤس میں اپنا دفتر رکھے ہوئے تھے

جہاں پر انکا سٹاف بیٹھتا تھا جبکہ ایم این اے صاحب دو سالوں میں صرف چند مرتبہ ہی دفتر کے دورے پر آئے دفتر میں ان کے سٹاف کے علاوہ ان کے سپورٹرز کی بڑی تعداد موجود رہتی تھی ضلعی ناظم ایبٹ آباد نے نائب ناظم اور ان کے سٹاف کیلئے مذکورہ دفتر کو تجویز کیا جس کے بعد انہیں مذکورہ دفتر خالی کرنے

کیلئے باقاعدہ تحریری طو رپر خط لکھ دیا ہے جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈیڈک کے چیئر مین سردار محمد ادریس سے بھی دفتر خالی کروایا گیا تھا اور ان کے زیر استعمال سرکاری گاڑی بھی واپس لے لی گئی تھی جو کہ آجکل نائب ضلع ناظم شوکت تنولی استعمال کر رہے ہیں جبکہ ان کے زیر استعمال دفتر ضلعی ناظم ایبٹ آباد کا دفتر ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*