کروڑوں روپے کی لاگت

مانسہرہ نیوز    ۔        لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کے لئے قائم اکلوتے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر زکی کمی ،کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی ہسپتال کی عمارت خستہ حالی کاشکار ،دومنزلہ عمارت میں دراڑیں ،ایم ایس کی سرکاری رہائش گاہ بھوت بنگلہ،انسانی جان بچانے کی ادویات اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی ،پی ٹی آئی کے نظام تبدیلی کے دعوے دھرے رہ گئے ،خدا را ہمارے

حال پر رحم کیا جائے ،شہری و سماجی حلقے تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کی تحصیل خان پور کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کے لئے قائم کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا اتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہا ہے وسیع رقبے پر محیط خانپور کے اکلوتے سرکاری ہسپتال کی عمارت اوراس کے کثیر کمرے خستہ حالی کا شکار ہیں جہاں مریضوں کے لئے قائم وارڈ

کی دومنزلہ عمارت جس میں گائنی ،لیبر روم اور دیگر ڈیپارٹمنٹس ہیں کے بنیادی حصوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے جس سے خدانخواستہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہو سکتا ہے نہ صرف ایم ایس کی سرکاری رہائش گاہ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کررہی ہے بلکہ دیگر ڈاکٹرز اور سٹاف کی رہائش گاہیں بھی مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جہاں کسی انسان

کے لئے رہائش اختیار کرنا ناممکن ہے ہسپتال کی چاردیواری بری طرح متاثر ہے جس کی دیواریں نہ صرف چھوٹی ہیں بلکہ مختلف مقامات سے ٹوٹ چکی ہیں جس وجہ سے نہ صرف سیکورٹی کے بے شمار مسائل ہیں بلکہ گردو نواح کے جانور ہسپتال میں داخل ہو کر قیمتی پودے بطور چارہ استعمال کرلیتے ہیں ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریض آتے ہیں مگر انسانی جان بچانے والی ادویات تک میسر نہیں الٹرا

ساؤنڈکی سہولت سٹاف کی کمی کی وجہ سے میسر نہیں آٹھ آسامیوں میں سے میڈیکل ،گائنی ،اور سرجیکل اسپیشلسٹ سمیت چار آسامیاں خالی ہیں برن یونٹ تک ہسپتال میں موجود نہیں کچھ عرصہ قبل ایک ہنگامے میں جلائی جانی والی ایمبولینس ایک کمرے میں بند کھڑی ہے جو قابال استعمال نہیں حیران کن امر ہے کہ ہسپتال میں پینے کے لئے پانی تک میسر نہیں جو کہ ہسپتال سے باہر سے منگوایا جاتا

ہے جس وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہری و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی کی حکومت تبدیلی کا دعوی کرتی ہے تو دوسری طرف غریبوں کو علاج معالجے کی سہولیات میسر نہیں ان حلقوں نے خیبر پختونخواہ حکومت بالخصوص وزرات صحت کے پی کے سے اپیل کی ہے کہ خدا را ہمارے حال پر رحم کیا جائے اور ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ ،ڈاکٹرز اور عملی کمی اور اس کی خستہ حالی کانوٹس لیا جائے 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*