کینٹ بورڈ وارڈ

مانسہرہ نیوز    ۔         کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 2الیکشن میں کامیابی کے بعد سید شاہ فیصل ڈاکٹر ظاہر جمیل کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ جشن کا سماں ۔ گزشتہ روز کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 2کے الیکشن میں کامیابی کے بعد سپلائی مین الیکشن آفس میں خطاب کے فوراًبعد سید شاہ فیصل کارکنوں کے ہمراہ ڈاکٹر ظاہر جمیل کی رہائش گاہ پر

پہنچ گئے آمد پر شاہ فیصل کا ڈا کٹر ظاہر جمیل خان ٗ شیخ ڈھیری کے شاہ برادران و دیگر سپورٹرز نے فقید المثال استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر نو منتخب ممبر کینٹ بورڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وارڈ نمبر دو کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے عزت دی انشاء اللہ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا ۔ ڈا کٹر ظاہر جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہوتا ہے ہم تمام ایک ہی

علاقہ اور ایک ہی جگہ سے تعلق رکھتے ہیں وہ امیدوار جو ہار گئے وہ بھی ہمارے بھائی ہیں اور وہ بھی اتنے ہی معزز ہیں جتنے کہ دیگر ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ آتے جاتے ہیں اصل مقصد لوگوں کی فلاح و بہبود ہے ۔ہم امید کرتے

ہیں کہ فیصل شاہ وارڈ نمبر 2کے مسائل کے لئے بلا تفریق اپنی خدمات سر انجام دینگے ۔ آخر میں اہلیان علاقہ ٗ سپورٹرز اور شاہ برادران نے ڈاکٹر ظاہر جمیل کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔جنہوں نے ہر موقع پر علاقہ کی خدمت ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*