ہلاکت کا ڈراپ سین

مانسہرہ نیوز    ۔                ایبٹ آباد تھانہ نواں شہر کی حدود چھونا میں آتشزدگی میں ہونے والی ہلاکت کا ڈراپ سین واقع میں جاں بحق ہونے والا شخص اتفاقیہ حادثہ نہیں تھا بلکہ اسے اپنے قریبی عزیز نے لین دین کے تنازعے

پر گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی تھی تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او نے واقع کی چھان بین کے دوران اس بات کی کھوج لگا لی کہ چھونا میں ہونیوالی آتشزدگی کے دوران جاں بحق ہونے والے

ذاکر ولد منیر ساکنہ الائی کو اس کے کزن ایاز ولد سید الرحمن ساکنہ الائی نے لین دین کے تنازعے پر پہلے گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں میت کو پڑول چھڑک کر آگ لگا دی پولیس نے واقعے میں ملوث ایاز نامی

شخص کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر دیا ہے ملزم نے ابتدائی تفتشیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے کہ میں نے اپنے کزن کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور پھر میت کو آگ لگا دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*