INP/File

انتخابات میں حصہ لنیے کا مطالبہ

مانسہرہ نیوز     ۔           پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سید آفتاب حسین شاہ کا وادی سرن کا ہنگامی دورہ۔وادی سرن کی جملہ پانچ یونین کونسلوں کے عوامی حلقوں سے خصو صی ملاقاتیں۔عوامی حلقوں نے سید آفتاب حسین شاہ کو پی کے 56سے ضمنی انتخابات میں حصہ لنیے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سید آفتاب حسین شاہ نے وادی سرن کی جملہ پانچ یونین کونسلوں کا تفصیلی دارہ کیا ۔ جسمیں انہوں نے معززین علاقہ سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق امیدوار تحصیل کونسل سچاں اسرار عمر خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماء تھے ۔وادی سرن کے عوامی حلقوں

کی طرف سے سید آفتاب حسین شاہ کو پی کے 56 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔سید آفتاب حسین شاہ نے عوامی مشاورت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔سید آفتاب حسین شاہ نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وادی سرن کی پسماندگی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*