image



پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ھے جو عوام کی ترقی کے لیۓ کام کرتی ھے، نوابزادہ صلاح الدین ۔

مانسہرہ: حلقہ این اے اکیس کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اُمیدوار براۓقومی اسمبلی کے لیۓ کھڑے ھونے والے نوابزادہ صلاح الدین نے کہا ھیکہ حکومت نے میری خواہش کے مطابق الیکشن سے قبل ہی حلقہ کے لیۓ ترقی کے میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا اعلان کیا ھے اور پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ھے جو عوام کی ترقی کے لیۓ کام کرتی ھے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حلقہ این اے اکیس سے پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار نوابزادہ صلاح الدین سعید نے بڑے جلوس کے ہمراہ ریٹرننگ افیسر کے پاس کاغذات جمع کرواۓ اور بعدازاں میدیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوۓ کہا کہ میری بڑی خواہش تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لوں کیونکہ یہ وہ واحد جماعت ھے جو عوامی بہبود اور ترقی کے لیۓ بھرپور اقدامات کرتی رھی ھے۔ اانھوں نے کہا کہ پی پی حکومت نے میری خواہش کے مطابق پولنگ سے قبل ہی حلقہ این اے اکیس کی ترقی کے لیے میگا پراجیکٹس کے اعلانات کیۓ ہیں، جن کے مطابق تناول میں انڈسٹری زون بنانا، دربند، لساں نواب، تناول اور پکھل کے لیۓ سوئی گیس کی فراہمی اور اسکے علاوہ کالا ڈھاکہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانا شامل ہیں۔

 


بھیرکنڈ، لیکسن ٹوبیکو کمپنی کا انچارج فرار، ایک کروڑ چالیس لاکھ کا تمباکو لینے سے اِنکار ۔ 03/09/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: لیکسن ٹوبیکو کمپنی بھیرکنڈ کے ڈپو انچارج اور اٹک پار کے اآر ایم نے تمباکو کاشتکاروں کے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کا تمباکو لینے سے انکار کرکے کمپنی بند کرکے رفو چکر ھوگیا، کاشتکاروں کے ساتھ ھونے والے معاہدے میں 15 ستمبر کی تاریخ درج ھے، ہمارے علاقے میں سیلاب آیا ھے ھم ہزارے والوں کے نوکر نہیں ہیں اپنا صوبہ بناؤ گے جو تمباکو بچا ھے وہ فروخت کردینا، کمپنی کے آرایم کا فون پرکاشتکاروں کو جواب، تفصیلات کے مطابق بھیرکنڈ میں قائم لیکسن ٹوبیکو کمپنی نے کاشتکاروں کے ایک کروڑ چالیس لاکھ کا تمباکوچھوڑ کرکمپنی بند کرکے غائب ھوگیۓ، جس پر سینکڑوں افراد کمپنی کے باھر جمع ھوگیۓ،اس موقع پر زبیر خان اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں ستے بات کرتے ھوۓ بتایا کہ کمپنی نے ہم سے پندرہ ستمبر تک کا معاہدہ کیا تھا مگر بغیر کسی وجہ کے بتاۓ وہ کمپنی بند کرکے غائب ھوگیۓ ہیں، انھوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے لاکھوں روپے ڈوب گیۓ ہیں اور کمپنی کے آرایم ہمیں صوبہ ہزارہ کی حمایت کرنےکی سزا دی ھے، انھوں نے کہا کہ ھم نے ڈی سی او ڈی پی او سے بات کرلی ھے اگر چوبیس گھنٹوں میں تمباکو کمپنی نے کام نہ شروع کیا توھم شاہراہِ ریشم بند کرکے اہتجاج کریں گے، کاشتکاروں نے بتایا کہ دپو انچارج نصیر اور آر ایم نعیم نے ملکر کمپنی بند کرکے لاکھوں روپے لیکر غائب ھوگیۓ ہیں، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ھم سڑکوں پر آئیں گے جسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ھوگی ۔


صوبائی حکومت نے پرائمری اورمِڈل سکولزکو ہائی سکولوں کے ہیڈ ماسٹرزکے ماتحت کرنیکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ 03/09/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: صوبائی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد پرائمری اور مڈل سکولوں کو ہائی سکولوں کے ہیڈماسٹر صاہبان کے ماتحت کردیا گیا، تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیۓ وزیرِ اتعلیم سردار حسین بابک نے نیا تعلیمی نظام کلسٹر سسٹم کی صورت میں متعارف کروایا ھے، کلسٹر سسٹم کے لیۓ ضلع مانسہرہ میں بھی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ھے ۔ مڈل اور ضلع بھر کے تمام گرلز و پرائمری پرائمری سکولوں کو قریب ترین ہائی سکولوں کے ساتھ منسلک کردیا گیا ھے اور اب ہائی سکول کا ہیڈ ماسٹر ان تمام سکولوں کی نگرانی کرے گا۔


اُوگی، بتی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کئی راہگیروں کو لوٹ لیا ۔ 03/09/2010 12:00:00 AM
اُوگی: بتی کے قریب مسلح داکوؤں نے گن پوائنٹ پر کئی راہگیروں کو ہزاروں روپے نقدی موبائل سیٹ اور دیگر سامان سے محروم کردیا، تفصیلات کے مطابق بتی کے قریب مسلح راہزن جو پستول اور چاقوؤں سے لیس تھے انھوںنے ناکہ لگایا اور کوچھتی ٹینڈگی کے نوجوان آصف اللہ کو پندرہ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا، اسکے علاوہ دیگر کئی راہگیروں کو بھی لوٹ لیا اور خود فرار ھوگیۓ، لٹنے والے نوجوان آصف اللہ کی درخواست پر اوگی پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ھے ۔


وزیرِاعظم کا دورہ خیبرپختوخواہ، خوراک کی عدم فراہمی پر متاثرین کا اِحتجاجی مظاہرہ ۔ 03/09/2010 12:00:00 AM
مانیٹرنگ ڈیسک: وزیرِاعظم سید یوسف رضا گیلانی، بیگم فوزیہ گیلانی اور ترکی کی خاتون اول اَمینہ طیب اردگان کو سیلاب متاثرین کے کیمپ کے دورہ کے موقع ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ساؤنڈ سسٹم خراب ھونے پر وزیرِاعظم کو 20 منٹ شدید گرمی اور حَبس و دھوپ میں کھڑا رھنا پڑا، ناقص انتظامات پر وزیرِاعٰلٰی خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ھوتی نے ڈی سی او نوشہرہ پر برہمی کا اظہار کرتے ھوۓ ان سے وضاحت طلب کرلی جبکہ وزیرِ اعظم کے سیکورٹی اور پروٹوکول پر مامور عملہ بھی ڈی سی او پر برس پڑا، اس موقع پر ترکی کی خاتون اول اور ترکی کی میڈیا ٹیم کی موجودگی کے باعث پاکستان کی بھی بدنامی ھوئی، وزیرِاعظم کے خطاب کے دوران متاثرین نے اپنے لیۓ خوراک کا بندوبست نہ ھونے پر مظاہرہ شروع کردیا، وزیرِ اعظم کے حکم پر وزیرِاعلٰی امیر حیدر خان ھوتی مظاہرین کے پاس گیۓ اور انکی شکایات سنیں، وزیرِاعلٰی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ انھیں اب خوراک کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں اٹھانا پڑے گی، انھوں نے اس حوالے سے کیمپ انتطامیہ کو ہدایات بھی جاری کیں ۔


خاکی بازارمیں افطاری سے قبل تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ۔ 02/09/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: خاکی مین بازار میں عین افطار کے وقت معمولی توں تکرار کے باعث ھونے والے جھگڑے کے نتیجے میں چار افراد شدید خمی ھوگیۓ، ڈنڈوں، مکوں اور لاتوں کے آزادانہ استعمال کے باعث چاروں افراد شدید زخمی ھوگیۓ جنھیں طبی امداد کے لیۓ ھسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے اہل علاقہ نے دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا رکوایا، یاد رھے کے ماہ رمصان میں یہ خاکی بازار کی چوتھی بڑی لڑائی ھے ۔


حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کوہستان مکمل طور پر تباہ ھوگیا، سینیٹر طلحہ محمود ۔ 02/09/2010 12:00:00 AM
ہریپور: سینٹ کی قائمہ کمیٹی براۓ وزارتِ داخلہ کے چئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ھیکہ شانگلہ اور کوہستان میں سیلاب اور بارشوں سے ھونیوالی تباہی دیکھ کر یوں لگتا ھیکہ جیسے وہاں پر کارپٹ بمنگ کی گئی ھے، پورے پورے پہاڑ نیچے آگیۓ ہیں، کوہستان اور شانگلہ کے حالات دیکھ کر یوں لگتا ھیکہ ابھی تک حکومت اور غیر سرکاری اداروں نے دوردراز ھونے کی وجہ سے اس علاقے کی طرف توجہ نہیں دی، انفراسٹریکچر مکمل طور پر تباہ ھوکر رہ گیا ھے اور دور دراز کے علاقوں سے رابطہ کٹ چکا ھے ۔ جسکے باعث ان علاقوں میں خوراک کی قلت پیدا ھوچکی ھے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوہستان، شانگلہ، بشام اور چھترپلین میں سیلاب اوربارشوں سے متاثرہ علاقوں کے متاثرہ افراد میں کروڑوں روپوں کی نقد تقسیم کے بعد واپسی پر ہریپور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ھیکہ حکومت، غیر سرکاری تنظیمیں اور سول سوسائیٹی کے ارکان ملکر کوہستان، شانگلہ ، خیبر پختونخواہ بلکہ پورے پاکستان کے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کو آگے آئیں ۔


بھیرکنڈ مسلح ڈکیتی میں ملوث ڈکیت گروہ کے 5 ارکان گرفتار، مالِ مسروقہ برآمد ۔ 02/09/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: بھیرکنڈ میں ھونے والی مسلح ڈکیتی میں ملوث ڈکیت گروہ کے پانچ ملزمان کو تھانہ سٹی نے گرفتار کرکے انکے قبضے سے مالِ مسروقہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق بھیرکنڈ میں 23 اگست کوقاری عبدالطیف کے گھر مسلح ڈکیتی کے دوران طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں، جسکی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کی گئی، تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ھوۓ ڈکیتی میں ملوث ڈکیت گروہ کے پانچ ارکان عثمان، سرور شاہ، گل بادشاہ، طارق اور صدیق کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 5 عدد سونے کی چوڑیاں و دیگر سونے کا زیورنقدی 2 عد موبائل فونزبرآمد کرکے انھیں پابندِ سلاسل کردیاجبکہ تھانہ سٹی پولیس نے چوری کا مال خریدنے والے الماس جیولرز کے مالک محمد الیاس اور دلکش جیولرز کے مالک نیاز احمد کو بھی گرفتار کرلیاھے ۔


ایبٹ آباد، سانحہ 12 اپریل کے زخمیوں کی 22 اے کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ سُنا دیا ۔ 02/09/2010 12:00:00 AM
ایبٹ آباد: سانحہ 12 اپریل کے زجمیوں کی جانب سے 22 اے کی دائر درخواستوں پہ عدالت نے فیصلہ سنا دیا، زخمی افراد کو ایس پی شعبہ تفتیش کے پاس بیانات قلمبند کروانے کے احکامات جاری کردیۓ، تفصیلات کے مطابق سانحہ اپریل کے زخمیوں نے 22 اے کی درخواستیں عدالت میں دائر کی تھیں جسمیں وزیرِاعلٰی امیر حیدر خان ھوتی، سابقہ ڈی آئی جی امتیاز الطاف، ڈی سی او منیر اعظم اور دیگر پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا تھا، عدالت میں 22 اے کی درجواستیں ھزارہ قومی محاذ کے چئیرمین قاضی اظہر ایڈوکیٹ کی طرف سے دائر کی گئیں، ایبٹ اباد عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مختصراً فیصلہ سناتے ھوۓ درخواست گزاروں کو ایس پی شعبہ تفتیش کے سامنے بیان قلمبند کروانے کا فیصلہ جاری کیا جبکہ تفصیلی فیصلہ آئندہ چند روزمیں کیا جائیگا ۔


ایبٹ آباد، کوٹھیالہ میں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔ 30/08/2010 12:00:00 AM
ایبٹ آباد: تھانہ شیروان کی حدود میں اندھا دھند فائرنگ، نوجوان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا، خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کی حدود کوٹھیالہ کے گاؤں میں طفیل ولد پیندا خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جسے قتل میں نامزد تین ملزمان جو معمولی زخمی ھوۓ، جن میں مسماة رحیم بی بی زوجہ سکندر، سکندر سکنہ کوٹھیالہ اورجہانگیر کو گرفتار کرلیا گیا ھے جبکہ دوملزمان کی تلاش جاری ھے۔ پولیس زرائع کے مطابق طفیل کی بہن مسماة آفرین کو ملزم نے چار روز قبل طلاق دی تھی، جس پر دونوں اطراف سے تنازعہ چلا آرھا تھا، جو کہ گزشتہ روز سامان لینے آیا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹمکے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔


لارڈز ٹیسٹ، کپتان سلمان بٹ سمیت 7 کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کا الزام ۔ 30/08/2010 12:00:00 AM
مانیٹرنگ ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم پر لارڈ ٹیسٹ میں میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا ھے اور کہا گیا ھیکہ پاکستان کے 7 کھلاڑی میچ فکسنگ میںملوث ہیں، اس حوالے سے ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ھے، برطانوی اخبار نیوز آف دی ورلڈ نے دعوٰی کیا ھیکہ کپتان سلمان بٹ سمیت کئی کھلاڑی لارڈ ٹیسٹ میچ فکس کرنے میں ملوث ہیں،برطانوی ٹی وی نے دعوٰی کیا ھیکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی میچ فکسنگ کی ویڈیو جاری کی جاۓ گی، برطانوی اخبار کے مطابق میچ فکسنگ کا مرکزی کردار مظہرمجید نامی شخص ھے جسے گرفتار کرلیا گیا ھے، میڈیا اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیم سے سکاٹ لینڈ یارڈز کی ٹیم تفتیش شروع کررھی ھے، ذرائع کے مطابق سینٹرل لندن کےھوٹل میں مقیم پاکستانی کرکٹرز کے کمروں سے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز، موبائل فونز اور کمپیوٹر برآمد کیۓ ہیں جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ھے، آئی سی سی کے مطابق اب تک کسی پاکستانی کرکٹر کو یا ٹیم آفیشیل کو گرفتار نہیں کیا گیا ھے۔


بالاکوٹ، لَکڑ اُٹھانے پر تصادم، متعدد افراد زخمی، ھوٹل نذرِآتش روڈ بلاک ۔ 30/08/2010 12:00:00 AM
بالاکوٹ: گزشتہ روز بولی حاسہ کے مقام پر دریاۓ کنہار میں بہہ کر آنے والی لکڑیاں اٹھانے پر بولی کے رہائشی دوفریقین مشتاق وغیرہ اور جیلانی وغیرہ کے درمیان تنازعہ پید اھوا، جس پر معززینِ علاقہ نے دونوں فریقین کو تھانہ بالاکوٹ میں بلا کر راضی نامہ کرادیا، گزشتہ روز اچانک دونوں فریقین میں ایک دفعہ بھر آغاز ھوگیا، مستاق خان ولد ایوب خان سکنہ ولی بالاکوٹ نے تھانہ بالاکوٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ھوۓ کہا کہ گزشتہ روز میں اپنے ھوٹل پامیر ھوٹل بالاکوٹ میں بیتھا تھا کہ اسی اثناء میں نزیر ولد بوستان شفقت ولد سلطان، انور، جیلانی پسران میر احمد ساکنان بولی، دلدار ولد حسین، مختار پتھر لیکر آۓ اور شور شرابہ کرتے کی آواز سن کر میرے بھائی افضل، انور الطاف، سمندر خان، سعادت ولد صادق، دانش ولد سمندر، سہراب ولد غفور پہنچ آۓ اور مذکورہ افراد کو جھگڑا کرنے سے منع کیا، لڑائی میں دونوں جانب سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ھوگیۓ،واقعہ کے دوران شاہراہِ کاگان مختلف قسم کی روکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کیلیۓ ایک گھنٹہ سے زائد وقت کیلیۓ بند کردی اور پامیر ھوٹل کو آگ لگا دی، اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ سید رسول شاہ اور ایس ایچ او گڑھی حبیب اللہ قاضی محمد جاوید اور معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی فضل الرحمٰن نے مذاکرات کرکے روڈ کو واہ گزار کرایا ۔


لَساں نواب، سابقہ دُشمنی کی بناء پرفائرنگ سے دوشیزہ سمیت 2 افراد قتل، ملزمان فرار۔ 30/08/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: تھانہ لساں نواب کی حدود میں 18 سالہ لرکے اور 25 سالہ لرکی کو سابقف دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں، مقدمہ درج کرکے تفتیش شتروع کردی ، واقعات کے مطابق گزشتہ روز لساں نواب میں مانسہرہ ھسپتال سے واپس گھر جاتے ھوۓ امجد شہزاد ولد فقیر محمد ساکنہ کریالہ عمر اٹھارہ سال اوراسکی ماموں زاد مسماة نگہت شاہین دختر تاج محمد کو بنگہ گاؤں کے قریب گھات میں بیٹھے نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ھوگیۓ،واقعہ کے بعد ملزمان جاۓ حادثہ سے فرار ھونے مین کامیاب ھوگیۓ، تھانہ لساں نواب پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جاۓ پر پہنچی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا، ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو سابقہ دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ھے ۔


مانسہرہ کو آفت ذدہ قرار دینے کیلیۓ رپورٹ طلب، بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کیلیۓ ملتوی ۔ 29/08/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: وفاقی اور صوبائی حکومت نے چوبیس گھنٹوں میں زرعی زمینوں اور حفاظتی پشتوں کے نقصان کی رپورٹ طلب کی ھے، حکومت نے ضلع مانسہرہ کو آفت ذدہ قرار دینے کیلیۓ ڈی سی او مانسہرہ سے چوبیس گھنٹوں میں نقصان کی رپورٹ طلب کی ھے، 35 افراد ہلاک ھوۓ 50 زخمیوں اور 3500 مکانوں کی رپورٹ تو ڈی سی او مانسہرہ نے بھجوا دی ھے لیکن زرعی زمینوں، حفاظتی پشتوں کی رپورٹ بھی جمعہ کے روز طلب کی ھے، وادی سرن دریاۓ و کنہار کے کنارے زمینوں کا نقصان ھوا ھے انکی رپورٹ بھی دی جاۓ ۔ ڈی سی او مانسہرہ انور زیب خان کے تحصیلداروں کو زرعی زمینوں اوراین جی اوز کے جتنے حفاظتی پشتے سیلاب اور مون سون سے بہہ گیۓ ہیں ان کی رپورٹ حکومت کو ارسال کی جاۓ گی ۔


بفہ دھماکہ کی مختلف زاویوں سے تحقیق جاری ھے، ڈی پی او مانسہرہ سہیل خالد ۔ 29/08/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: بفہ دھماکہ میں پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کررھی ھے، بہت جلد اس پر ھم میڈیا کو آگاہ کریں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ سہیل خالد نے صحافیوں سے فون پر خصوصی بات چیت کے دوران کہاکہ بفہ دھماکوں میں تفتیشی ٹیم اور بم ڈسپوزل سکواڈ جمع کررھی ھے، ڈی پی او مانسہرہ نے بتایا کہ ھم بہت جلد کسی نتیجے پر پہنچے گا، اسکے بعد ھم میڈیا پریس کلب کے تمام عہدیداروں کے سامنے رکھیں ۔


مانسہرہ، بَٹ پُل ٹریفک کا اَلمناک حادثہ، 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ۔ 29/08/2010 12:00:00 AM
مانسہرہ: نمازِ جنازہ سے واپس آنے والے افراد کی گاڑی کو حادثہ سات افراد زخمی بٹ پُل مانسہرہ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت سات لوگ شدید زخمی ھوگیۓ، حادثے میں تین معصوم بچے معجزانہ طور پر بچ گیۓ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نمازِ تراویح کے وقت لاری اڈہ سے مانسہرہ جانے والی آلٹوکار سامنے آنے والی مہران سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت سات افراد شدید زخمی ھوگیۓ جنمیں چار خواتین بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو فوری طور پر کنگ عبداللہ ھسپتال منتقل کردیا گیا ۔


  متعلقہ خبریں  
     

  تلاش  
  Click Here to Pick up the date
  Click Here to Pick up the date

 

     
image