7

حارث رؤف کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار، ساتھی کرکٹرز کی مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا نکاح کل مزنا مسعود ملک سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کے نکاح کی تقریب کل اسلام آباد میں ہوگی جبکہ رخصتی بعد میں ہو گی، مزنا اور حارث رؤف کلاس فیلو رہ چکے ہیں ۔

دوسری جانب اپنی زندگی کی دوسری اننگز شروع کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور افغان اسپنر راشد خان سمیت ساتھی کرکٹرز نے حارث رؤف کو مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ حارث امید ہے آپ ٹھیک ہوں گے، میری طرف سے آپ کو شادی مبارک ہو، میری دعا ہے کہ اللہ آپ دونوں کو خوش اور کامیاب رکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنا خیال رکھیں،پاکستان آؤں گا تو آپ کی شادی کی خوشیاں دوبارہ منائیں گے، میری نیک خواہشات آپ دونوں کے ساتھ ہیں، امید آپ اچھے ہوں گے۔

اس کے علاوہ شاہین شاہ نے بھی ویڈیو پیغام میں حارث اور ان کی ہونے والی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں