5

مانسہرہ ایس ایس ٹی ٹیچرز اپنے حقوق کے لئے میدان میں آگئے،احتجاجی ریلی و مظاہرہ

مانسہرہ – ضلع بھر کے کے ایس ایس ٹی ٹیچرز اپنے حقوق کے لئے میدان میں آگئے۔ بھر پور احتجاجی ریلی و مظاہرہ ۔ایس ایس ٹی کیڈر اپگریڈ کیا جائے۔تحریک انصاف کی حکومت بے انصاف بن چکی ہے۔مقررین کا خطاب

گزشتہ روز گورنمنٹ بوائیز سینیٹل ہائر سکینڈری سکول نمبر 1 سے پریس کلب تک ایس ایس ٹی ٹیچرز نے احتجاجی ریلی نکالی ، جس میں ضلع بھر سے جملہ ٹیچرز تنظیمات کے نمائندوں اور ٹیچرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر رفیق جاوید ، صوبائی نائب صدر وحید احمد ، راشد ، ابوالحکیم، شاہد احمد ، سردار حبیب و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں ایس ایس ٹی کیڈر کو اپگریڈ کیا گیا ہے لیکن کے پی صوبائی انصاف کی حکومت بے انصاف بن گئی ہے۔1991 سے محروم ایس ایس ٹی کیڈر کو اپگریڈ کیا جائے ۔

اس حوالے سے 26 دسمبر کو صوابی میں صوبائی احتجاجی دھرنے ومظاہرے میں بھرپور ریلی کی صورت میں شرکت کا اعلان کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں