7

موقع جنرل الیکشن ووٹ میرٹ اور کردار کی بنیاد پر دیا جاۓ گا-سعید خان

مانسہرہ . موقع جنرل الیکشن ووٹ میرٹ اور کردار کی بنیاد پر دیا جاۓ گا مانسہرہ شہر تاحال بنیادی سہوليات سے محروم ہےمنتخب بلدیاتی نماٸندوں نے اپنے حقوق کے حصول اور دفاع کے لٸے سیاسی بازی گروں کے احتساب کا عندیہ دے دیا جو عوامی کام کرے گا وہ ہی ووٹ لے گا سعید خان تنولی گزشتہ روز تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے واٸس چیٸرمین ممبر وی سی بانڈہ لعل خان و تاجر رہنما سعید خان تنولی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوٸے کہا کہ رواں سال کے اختتام پر مانسہرہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے جسکی تمام تر ذمہ داری منتخب اسمبلی ممبران پر بنتی ہے ذاتی مفادات تعصب قومیت ازم اور لوٹ مار کی سیاست جاری ہے انھوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان بےروزگار پھر رہے ہیں انڈسٹری سٹیٹ کو فعال کرنے کے بجائے سازش کرکے تباہ کیا جا رہا ہے انفراسٹرکچر تباہ حال ہے سعید خان تنولی نے کہا کہ متوقع جنرل الیکشن میں ووٹ میرٹ اور کردار کی بنیاد پر دیا جائے گا تاکہ نٸی اہل قیادت برسراقتدار آ کر عوامی مسائل حل کر سکیں اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرسکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں