10

ویلج کونسل داتہ کا انفراسٹرکچر تباہ حال ہوگی-عوامی نمائندہ وفد

مانسہرہ . ویلج کونسل داتہ کا انفراسٹرکچر تباہ حال ہوگیا منتخب بلدیاتی نمائندوں کی بے حسی پر اہلیان داتہ سراپا احتجاج متوقع جنرل الیکشن کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں کے احتساب کا فیصلہ اس حوالے سے وی سی داتہ کے عوامی نمائندہ وفد نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وی سی داتہ کی عوام سے ترقیاتی کاموں کے نام پر ووٹ لے کر بلدیاتی ممبر منتخب ہونے والوں کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آ گئی ہےکوئی ترقیاتی پروجیکٹ شروع نہیں ہوا جو کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی کا بڑا کھلا ثبوت ہے عوامی وفد نے کہا کہ متوقع جنرل الیکشن میں منتخب بلدیاتی نماٸندوں کے حمایت یافتہ امیدواروں کے مکمل باٸیکاٹ کا لاٸحہ عمل طے کر دیا گیا اس حوالے سے جلد وی سی داتہ کی عوام کھلی کچہری منعقد کر کے اجتماعی مشاورت سے آٸندہ کا لاٸحہ عمل طے کیا جاۓ گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں