8

اپر کوہستان پولیس کی حالیہ تھریٹ کے پیش نظر کیگاہ کیمپ میں خصوصی مشقوں کا انعقاد

اپر کوہستان ۔ ڈی پی او اپر کوہستان طاہر اقبال کی ہدایت پر اپر کوہستان پولیس کی حالیہ تھریٹ کے پیش نظر کیگاہ کیمپ میں خصوصی مشقوں کا انعقاد،ایلیٹ فورس کے جوانوں نے کمانڈو ایکشن کے ذریعے برسین کیمپ کو دہشت گردوں کے محاصرے سے آزاد کروانے کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

فرضی مشقوں کا مقصد جوانوں کو ہر قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھنا ہے،دوران موک ایکسرسایز اپر کوہستان پولیس، ایلیٹ فورس، اے ٹی ایس،سی ٹی ڈی پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، سنائپر شوٹرز، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ اور دیگر متعلقہ شعبہ جات نے شرکت کی۔

ضلعی پولیس سربراہ نے ضلع بھر کی سکیورٹی کو فورل پروف بنانے اور فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کا ہر جوان ذہنی و جسمانی طور پر تیار رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بروقت رسپانس دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں