10

تھانہ شملائی پولیس کی بروقت کاروائی دوکان سے 9 من دھان (چاول) چوری کرنے والا ملزم گرفتار

بٹگرام۔ تھانہ شملائی پولیس کی بروقت کاروائی دوکان سے 9 من دھان (چاول) چوری کرنے والا ملزم گرفتار چوری شدہ دھان برآمد۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 21.12.2022 کو مدعی مقدمہ نے تھانہ شملائی میں رپورٹ درج کی کہ میرے دوکان سے 9 من دھان (چاول) چوری ہوئی ہے۔

جس پر ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتار اور چوری شدہ دھان برآمد کرنے کی ہدایت کی۔

نو تعینات ایس ایچ او تھانہ شملائی میرافضل خان بمعہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملزم نویز ولد جہانگیر سکنہ بنسیر سے چوری شدہ (9) من دھان برآمد کرکے ملزم کو بند حوالات تھانہ کیا،جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں