14

تھانہ صدر مانسہرہ ٹیلی فون گزشتہ ڈھائی ہفتے سے خراب

مانسہرہ۔ تھانہ صدر ڈیجیٹل ٹیلی فون نمبر 0997440100گزشتہ کئی دنوں سے خراب ہے۔محکمہ پی ٹی سی ایل لمبی تان کر سو گیا ۔

جرائم میں اضافوں کا موجب بننے لگا ارباب اختیار سے فوری کاروائی کا عوامی مطالبہ۔

تھانہ صدر کے عوامی سماجی حلقوں نے میڈیا بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈھائی ہفتوں سے تھانہ صدر کا پی ٹی سی ایل فون نمبر0997440100خراب پڑا ہے۔

پی ٹی سی ایل کو بارہا شکایت درج کرانے کے باوجود محکمہ ملازمین کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی جس کی وجہ سے پولیس سے رابطے میں نہ ہونے پر اس دوران تھانہ صدر حدود میں جرائم میں اضافے کا باعث بھی بن رہا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ پولیس وپی ٹی سی ایل حکام سے فوری نوٹس اور سدباب کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں