خیبر پختونخوا میں سرکاری اور نجی کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری سے 15 فروری تک ہوں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہوں گی۔