83

لاکھوں کا فراڈ سکینڈل سامنے آگیا

مانسہرہ ۔ لاکھوں کا فراڈ سکینڈل سامنے آگیا۔ چیک ڈس آنر میں فراڈ کرنے والا سجاد بی بی اے کینسل ہونے پر گرفتار ۔متاثرہ نوجوان حماد احمد کا بااثر گھرانے کی خاتون سمیت سارے مافیا کو بے نقاب کرکے کٹہرے میں لانے اور انصاف دلانےکا مطالبہ۔

لاکھوں کے فراڈ سکینڈل میں ملوث مافیا رکن سجاد احمد ولد محمد عالم سکنہ بٹ دریاں اپنے ہی دیٸے گٸے چیک نمبر 40645433الاٸیڈ بنک برانچ شنکیاری روڈ مبلغ 10لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ سٹی میں درج ایف آٸی آر پر کراٸی گٸی بی بی اے کینسل ہونے پر گرفتار ہو گیا جسے گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ۔

اس موقع پر متاثرہ نوجوان حماد احمد نے معزز عدلیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ اپنے حق کی پہلی فتح قرار دی۔

اس موقع پر حماد احمد نے معزز عدلیہ اور اعلیٰ پولیس حکام سے اس کیس میں ملوث بااثر گھرانے کی خاتون سمیت ملوث سرکاری اہلکاروں و دیگر مافیا کو بے نقاب کر کے سامنے لایا جائے اور مجھ سمیت دیگر جملہ متاثرین کی دادرسی کر کے انصاف دیا جاۓ۔

اور انکی جمع پونجی لٹیروں سے واپس دلا کر داد رسی کی جائے اور حق داروں کو ان کا حق دلایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں